Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

ٹی 20 ورلڈکپ:بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست، فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا ٹاکرا

ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے اوپنرز نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 16 ویں اوور میں 169 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے بہترین پارٹرشپ کے ساتھ ففٹی بنائی۔ دونوں اوپنرز نے ناقابل شکست اننگز کھیلی اور انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔

کپتان جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے اور بھارت کا فائنل میں پہنچنے کا خواب کرچی کرچی کر دیا۔

انگلینڈ کی جیت کے بعد اب میلبرن کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ کا اچھا آغاز نہ ہوا اور 9 رنز پر ہی بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔ بھارتی اوپنر ایل راہول صرف 5 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے 56 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی اور بھارتی بلے باز روہت شرما 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کا تیسرا کھلاڑی سوریہ کمار یادیو 75 کے مجموعی رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ففٹی بنائی اور اگلے گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔ وہ 33 گیندوں پر 63 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت 158 کے مجموعی رنز پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے باؤلر کرس جارڈن نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل رشید اور کرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

You might also like