‏نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا‏یورپی سیّاح ، پیدل سفر کر کے شمالی علاقوں میں پہنچ گئےبند صندوقRegressive Mindsetبیوپار یا لاحاصل بحث : جان کر جیوذھانت، طاقت اور ریاستمارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کیوں لگتی ہے؟بھارتی بزنس میں کی اھلیہ کے لئے پینے کا صاف پانی فرانس اورفجی کے قدرتی چشموں آئیس لینڈ کے گلیئشئر کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے- سات سو پچاس ملی گرام پانی کی بوتل کی قیمت بھارتی روپے میں انچاس لاکھ روپے ھے-‎آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بیس ٹیمیں حصہ لیں گی- افتتاحی تقریب آج نیویارک میں ہوگی – پاکستان اور بھارت کا میچ ۹ جون کو ہو گا-پہلا میچ آج امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا-‏ملالہ یوسف زئی کی برطانوی ویب سیریزامریکی عدالت نے سابق صدر ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا- سزا گیارہ جولائی کو سنائی جائے گیعمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ, ذرائع۱۹۷۱ کی کہانی : ایک تحقیقی مکالہ‏فوج کے ماتحت فلاحی اداروں کے ٹیکس اور اخراجات بارے میرے سوال پر ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل احمد شریف نے پاک فوج اور اس کے فلاحی اداروں کی طرف سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات بھی پیش کردیںفوج‏فوج کے ماتحت فلاحی اداروں کے ٹیکس اور اخراجات بارے میرے سوال پر ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل احمد شریف نے پاک فوج اور اس کے فلاحی اداروں کی طرف سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات بھی پیش کردیںسینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باھمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیالLeadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئی

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئی ، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا ، جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز مقررین میں شامل تھے ،نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، ،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے،جو باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے، کانفرنس جس میں مختلف شعبوں میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس کے دوران شرکاء عالمی ، علاقائی امور سمیت قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اثرات پر بات کریں گے، کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ، جس کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد بھی پیش کی،،