کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج ھو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آج آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل ہوں گی، جہاں ایک جانب بھارت جو ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے تو دوسری طرف پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا ہے جس نے ابتدائی دو شکستوں کے بعد مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کیں۔