‏Ubermensch


کچھ لوگ زندگی میں بہت ہی مختلف اور فلاح کے کام کرنے کے لئے پیدا ہوتے- ان ہاہمت اور نڈر لوگوں کے لئے #ubermensch کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے
برینڈن گریم شا ہ ، برطانوی شہری پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی تھے، ایک روزنامے کے ایڈیٹر بنے – لیکن اس لگی بندی زندگی سے وہ تنگ آ گئے اور کچھ نیا کرنے کا سوچا- نوکری چھوڑی اور ساری جمع پونجی جو کہ 13 ہزار ڈالر تھی، اس سے برینڈن گریم شا نے seychelles میں ایک چھوٹا سا غیر آباد جزیرہ خریدا اور ہمیشہ کے لیے وہاں منتقل ہو گئے- seychelles مشرقی افریقہ میں سو سے زائد جزیروں پر مشتمل خوبصورت ملک ہے-
اس وقت تک کسی بھی انسان نے اس جزیرے پر قدم نہیں رکھا تھا۔
39 سال تک، گریم شاہ نے اپنے ہاتھوں اس جزیرے پر 16 ہزار درخت لگائے
۔ اس نے پرندوں کی 2,000 نئی انواع کو جزیرے کی طرف راغب کیا اور سو سے زیادہ بڑے کچھوے جن کی نسل دنیا میں ختم ہو رہی تھی ، ان کو جزیرے کی طرف راغب کیا- Grimshaw کی کوششوں کی بدولت، کبھی ویران جزیرہ اب Seychelles کے دو تہائی حیوانات کی میزبانی کرتا ہے۔ زمین کا ایک لاوارث ٹکڑا گریم شاہ نے ایک حقیقی جنت میں بدل دیا-
چند سال قبل سعودی عرب کے شہزادے نے برینڈن گریم شا کو جزیرے کے لیے 50 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی لیکن رابنسن نے انکار کر دیا۔ "میں نہیں چاہتا کہ جزیرہ امیروں کے لیے چھٹیوں کا پسندیدہ مقام بن جائے۔ بہتر ہے کہ اسے ایک قومی پارک بنایا جائے جس سے ہر کوئی لطف اندوز ہو سکے۔”
2008 میں جزیرے کو واقعتا seychelles حکومت نے قومی پارک قرار دے دیا۔ دنیا میں برینڈن گریم شاہ جیسے ubermensch ہی بھٹکی ہوئی قوموں کی راہنما ئی کرتے ہیں