وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

اندھیرے میں موبائل فون کے زائد استعمال نے بھارتی خاتون سے بینائی چھین لی

اسمارٹ فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے صحیح نہیں، بالخصوص رات کے وقت اندھیرے میں دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرنا بینائی سے محرومی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون تقریباً ڈیڑھ سال تک اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے کے باعث اندھے پن کا شکار ہو گئی۔نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کے مطابق مذکورہ بیوٹیشن خاتون نے اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑ دی لیکن اس کے ساتھ ہی وہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرنے کی عادی ہو گئیں۔خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خاتون کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتیں، بالخصوص رات کے وقت جب سوتے ہوئے سے جاگیں تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون میں اسمارٹ فون ویژن سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے، جو کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ جیسے آلات کے طویل استعمال سے پیدا ہوتا ہے، اس کے باعث انہیں اندھے پن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔بروقت تشخیص کے باعث خاتون کو دوائیوں کے ساتھ اسکرین ٹائم کم کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد وہ اپنی بینائی بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ماہرینِ صحت کی جانب سے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل ڈیوائسز کی اسکرین کو زیادہ دیر تک دیکھنے سے گریز کریں۔ماہرینِ صحت کے مطابق ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈز کا وقفہ ضروری ہے بصورتِ دیگر بینائی ضائع ہو سکتی ہے۔

You might also like