وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ75لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 65ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 25 کروڑ 75  لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 51 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 25کروڑ 75 لاکھ  2 ہزار892  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 51 لاکھ 65 ہزار 737 افراد جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ 79 ہزار 332افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 98لاکھ 65 ہزار590 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 97 لاکھ 86ہزار258 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 23 کروڑ 24لاکھ 71 ہزار 565 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 85لاکھ 58ہزار229 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 45لاکھ 10 ہزار 413 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 93 ہزار539افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 65ہزار662 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 20لاکھ 12 ہزار 150 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 12ہزار625لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، جرمنی 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

You might also like