چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

حیرت کدہ


آپ مشرق، مغرب، شمال یا جنوب کہیں سے بھی پاکستان کو دیکھیں تو سیاسی تبصرہ نگاری میں شیخ رشید ،شاہ محمود، طارق بشیر چیمہ، چوھدری، معیشت میں قیصر بنگالی، حفیظ شیخ ،ڈاکٹر عشرت، اداکاری میں میرا جی،سید نور، صائمہ ، نرگس آپ کو ضرور دکھائی دیں گے- یہ محظ اتفاق ہے کہ ان شعبوں میں ہم وہ ترقی نہیں کر سکے جو پی آئی اے، سٹیل مل، تعلیم اورصحت میں ممکن ہو پائی –
پاکستان ایکس سروس سوسائٹی سیاست میں نیا نام ہے-سوسائٹی ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی نہیں اپنا پائی کہ ، پنشن لینی ہے یا احتجاجی سیاست کرنی ہے-
پاکستانی سیاست کو ھارورڈ سکول آف کینیڈی میں "اچھوتی سیاست” کے طور پر سلیبس میں شامل کر لیا گیا ہے کہ یہ واحد ملک ھے جو بغیر کسی تحقیق، پالیسی، ھم آھنگی کے دنیا کے اہم تریں خطے پر قائم و دائم ہے-
ملک میں موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھانے کا کریڈٹ نون لیگ اور ریلوے کو بٹھانے کا کریڈٹ غلام احمد بلور صاحب کو جاتا ہے –
عمران خان حکومت نے کمال مہارت سے چھ ماہ میں ہی معیشیت کو بٹھا دیا پھر خیال آیا کہ کرپشن کو تو ہم نے چھیڑا ہی نہیں – کرپشن سے دو دو ھاتھ چل ہی رھے تھے کہ ذھن میں خارجہ امورکاخیال آ گیا- بس پھر کیا تھا جہاز لیا اور نکل پڑے – بڑے بڑے ملکوں کے بادشاہوں ، صدور، وزرائے اعظم کو آئینہ دکھانے کے بعد واپس پلٹے تو پاکستانی سیاست میں آنکھ مچولی شروع ھو چکی تھی – جو بالآخر تحریک عدم اعتماد پر ختم ہوئی-
حکومت گئی تو خان صاحب نے بڑا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی کی سیاست کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے حوالے کر کےزمان پارک شفٹ ھو گئے – اب بنی گالہ آنا جانا کم ہو گیا ہے- عدالت پیشی کے لئے آئیں تو بنی گالہ بھی چکر لگالیتے ہیں -پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ،فیک اکاؤنٹوں سے سیاست اور عوام کو جوگھاٹ لگائے ھوئے ہے کہ اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ھو گا-
ملک میں سیاسی گیم شروع ہے- پہلی چال میں اسحاق ڈار صاحب کو شو کر کے پتے چھپا لئے گئے ہیں -شبر زیدی اور خواجہ آصف کے انٹرویوز نے میڈیا میں خبروں کے خلاء کو پر کیا ہے- عوام کو بجلی کی قیمتوں میں متواتر اضافے سے سرپرائز مل رھے ہیں- پاکستان کی مشکلات کا سفر انرجی کرائسس سے شروع ہوا جو مختلف اطراف میں پھیلتا گیا اور آج بھی بجلی اور پٹرول مسئلہ جوں کا توں ہے ، اور یہی مسئلہ باقی مسائل کی جڑ ہے-

You might also like