Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

قانون کے غلط استعمال سے معاشرہ تباہی کی طرف جاتا ہے:شاہد خاقان عباسی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آئین کے مطابق کام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون کے غلط استعمال سے معاشرہ تباہی کی طرف جاتا ہے جبکہ میں نے 3 سال نیب کی جیل میں گزار دئیے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی شخص پر الزام عائد کرکے اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے جس کی ذمہ داری بھی ملزم پر عائد کی جاتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پر جو بھی الزامات لگائے گئے ۔ میں نے ان کا سامنا کیا۔ نیب قانون صرف سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہوا۔ اس کے بنانے والوں کے خلاف نہیں۔

قومی احتساب بیورو کے طریقۂ کار کے متعلق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کے دوران اپنی بے گناہی ملزم کو ثابت کرنی پڑتی ہے۔ میں نے تجویز دی تھی کہ ججز کی تقرری سے پہلے 10 سال کا ٹیکس گوشوارہ لیا جانا چاہئے۔ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بتایا جائے احتساب کے عمل سے کس کو فائدہ ہوا؟نیب برسر اقتدار لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جبکہ ججز وہ چیزیں کرتے ہیں جو ہمیں ان کے فیصلوں میں نظر نہیں آتیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی، کیا اس کی مثال دنیا میں کہیں ملتی ہے؟مجھے پر پہلے منی لانڈرنگ کا الزام لگایا، پھر کہا کہ آپ منی لانڈرر نہیں، یہ نیب کررہا ہے۔ 

You might also like