Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی۔ پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کو سچ ثابت کردکھای۔ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن ای وی ایم سےکیوں بھاگ رہی ہے۔ ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کرنےکیلئےمن گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےدھاندلی کےپرانےطریقےاب نہیں چلیں گے،ای وی ایم سادہ مشین ہے۔عوام کوسمجھنےمیں مشکل نہیں ہوگی۔حسان خاور نے کہا تھا کہ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سےتعلق نہیں،کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا تھا کہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی 2023 تک اسمارٹ فون پرچلی جائےگی۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کیا مشین استعمال نہیں کرسکتے ؟ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کااستعمال زیادہ آبادی والےممالک میں ضروری ہے۔ کم آبادی والے ممالک میں بغیرای وی ایم کےکام ہوسکتا ہے۔

You might also like