وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ھمارامسئلہ کیا ہے؟

بیماری کے علاج کا پہلا مرحلہ مرض کی تشخیص ہے اور تشخیص کے مراحل کے لئے وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ سائنس افراتفری کو نہیں پروسیجر کو سمجھتی ہے- مرض کی تشخیص ہو جائے تو بعد کے مراحل نسبتا آسان ہیں- کلینیکل ابزرویشن میں ڈاکٹر کے پاس تجربہ اور سٹھیتھو سکوپ ہوتی ہے اور مریض صرف ھائے ھائے کر کے درد کی نشاندھی کر سکتا ہے – مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹر کی قابلیت ، مستند لیبارٹری ٹیسٹ اور بہتر ادویات اور مریض کی جلد صحتیاب ھونے کی خواہش ضروری ہے- ان سب چیزوں کے دستیاب ہونے کے لئے ایک چیز کی مستقل ضرورت رھتی ہے وہ پیسہ ہے- ہر مرحلے پر پیسے کی ضرورت پڑتی ہے-
انسان کی طرح معاشرے اور ریاستیں بھی بیمار ہو جاتی ہیں- کاہلی اور سستی سے ہوتی ہوئی ان کی بیماری بے حسی ، خود غرضی، چوری چکاری ، ظلم و بر بریت اور سماجی اور معاشی کسمپرسی کی اتھاہ گہرائیوں میں لے جاتی ہے-
جب ریاست اور معاشرہ بیماری کی زد میں آ جائے تو ٹیوے اور تعویذ دھاگے کام نہیں کرتے- صرف سائنسی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات ہی مستند ہوتے ہیں- Census وہ پہلا لیباریٹری ٹیسٹ ہے جو قوم کی صحت کا صیح ادراک کر سکتا ہے-
اس کے بعد مختلف ماہرین کی ٹیم کا کام ہے کہ وہ اس ڈیٹا سے معلومات اخذ کریں اور ان کو باقاعدہ Research دستاویزکی شکل دیں- اس سارے عمل میں بیوروکریسی کی شمیولیت نہ ہو تو تشخیص کے نتائج بہت بہتر ھوسکتے ہیں-
ماہرین کا کام دستاویز تیار کرنے کے بعد ختم نہیں ہو جاتا- ان تجاویز پر عمل در آمد کے لئے ہر مرحلے پر مانیٹرینگ کرنا پڑے گی تاوقتیکہ مکمل نتائج حاصل نہ ہو جائیں –
مردم شماری کا ڈیٹا اور نادرا کے ڈیٹا کے باہم اشتراک ہے ایک مکمل تصویر ابھر کر سامنے آئے گی-
مردم شماری کے علاوہ ریاستی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی استطاعت اور بحثیت مجموعی معاشرتی رویوں کا جائزہ ایک مکمل تصویر کشی کرے گا کہ ہم کیا ہیں، کہاں کھڑے اور آگے ہم نے کدھر جانا-
اوپر دئے گئے سارے عمل کی انجام دہی کے لئے منصوبہ بندی بھی ایک علیحدہ کام ہے- مسائل کے حل کا یہ سائنٹفیک طریقہ ہے ورنہ ہم ھو میو پیتھک ادویات سے علاج تو کر ہی رھے ہیں-

You might also like