‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

مصنوعی ذہانت انٹرنیٹ پر دھوکا دہی میں اضافہ کر رہی ہے، ماہرین

یہ نقلی آواز اصل سے اتنی قریب ہوتی ہے کے اکثریت اس جھانسے میں آ کر اپنے پیسے گنوا بیٹھتی ہے،رپورٹ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی جعلی آواز کے سبب ہونے والی دھوکا دہی کے واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جعلساز مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنے شکار کی سوشل میڈیا پروفائل سے آواز چرا کر صرف تین سیکنڈ کے ٹکڑے سے دھوکے کے لیے اس کی نقل بنا سکتے ہیں۔اس نقلی آواز کو استعمال کرتے ہوئے جعلساز اپنے شکار کے دوست یا کسی رشتے دار کو فون کرتے ہیں اور یہ باور کراتے ہیں کہ وہ کسی مشکل میں ہیں اور فوری پیسوں کی ضرورت ہے۔سائبر سیکورٹی اسپیشلسٹ میکافی کے مطابق برطانیہ میں ہر چار میں سے ایک شخص خود یا اس کا کوئی جاننے والا اس قسم کی جعلسازی کا شکار بن چکا ہے۔یہ نقلی آواز اصل سے اتنی قریب ہوتی ہے کے اکثریت اس جھانسے میں آ کر اپنے پیسے گنوا بیٹھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت نے سائبر مجرمان کے لیے کھیل بدل کر رکھ دیا ہے۔ جعلسازی کے لیے مطلوبہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ پر باآسانی دستیاب ہیں۔

#Artificial_Intelligence #GenerativeAI #MachineLearning #Robot #Robotic #robotics #innovation #tech #technology #prompt #data #contentcreation #AIArtworks #business #marketing

You might also like