وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

پاک فوج کو سلام

تحریر:ایشم سلیم

فوج ہی کسی ملک یا سلطنت کا وہ اہم وجود ہوتی ہے جو جس قدر مضبوط ہو‘ ملک و ملت اتنی ہی محفوظ اور سربلند ہوگی۔پاکستان کی آئی ایس آئی دنیا کی مانی ہوئی خفیہ ایجنسی اور پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور یہ بات امریکہ سمیت دنیا کا ہر ملک تسلیم کر چکا ہے۔ پاکستان آرمی نے جس طرح وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دہشت گردوں کا خاتمہ اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا‘ پوری قوم کو اس پر فخر و ناز ہے۔ دراصل فوج اور قوم ریل کی اس پٹڑی کی مانند ہیں جو ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ کوئی بھی جنگ ہو‘ نظریاتی یا جغرافیائی قوم اور فوج مل کر لڑتی ہے۔ سانحہ مشرقی پاکستان کی مثال ہم سب کے سامنے ہے۔ عالمی طاقتوں اور ہمارے چند ہمسائیوں کو پاکستان کا ایٹمی قوت بننا بھی ایک آنکھ نہیں بھاےا اور وہ ہر لمحے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے بعد ہمارا اگر کوئی محافظ و نگہبان ہے تو وہ ہماری پاک افواج ہی ہے ۔ پاک فوج مضبوط تو ہم مضبوط‘ ہمارا وطن مضبوط‘ ہمارا مستقبل مضبوط‘ ہماری اولادوں کا مستقبل مضبوط۔ آئیں عہد کریں کہ ہمیں پاک افواج کے شانہ بشانہ چلنا ہے۔ اس لئے کہ اسی میں ہماری فلاح اور اسی میں ہماری بھلائی و نجات ہے ۔ پاک افواج کے جوانوں نے 6 ستمبر ہو یا دوسرے مواقع‘ نہ صرف وطن عزیز کا دفاع کیا بلکہ دشمن کو عبرتناک شکست سے بھی دوچار کیا۔ پاکستان کی آرمی کا شمار آج دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ اور اس کے جوانوں نے وہ کارہائے نماےاں انجام دئےے جن کی مثال ملنا مشکل ہے۔

You might also like