وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

دنیا کا پہلا زیرِ آب خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان


نئی سمندری تجربہ گاہ میں طویل عرصے تک رہنے سے ہم سمندر کے اسرار کو کھولنے کے قابل ہو جائیں گے،ماہرین

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )خلا میں موجود اسپیس اسٹیشن کی طرح ہی سمندر کی تہہ میں بھی خلائی اسٹیشن کے قیام کا تصور اب حقیقت بننے کے قریب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری زندگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے نیشنل اوشیےنِک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) اور پروٹیئس اوشین گروپ نے سمندر کے نیچے اسپیس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ۔پروٹیئس PROTEUS نامی اسٹیشن کو کیریبین جزیرے کوراکا (Curacao) سے دور بنایا جائے گا اور اس میں سائنسدانوں، اختراع کاروں اور یہاں تک کہ مخصوص شہریوں کو زیرآب متنوع حیاتیات اور سمندری اور زمینی موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعے کے لیے طویل عرصہ رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔این او اے اے کے ڈائریکٹر جیریمی ویریچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں اداروں کی شراکت سمندری حیات کے مطالعے میں انسانی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں انتہائی معاون ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی سمندری تجربہ گاہ میں طویل عرصے تک رہنے سے ہم سمندر کے اسرار کو کھولنے کے قابل ہو جائیں گے اور اسکے وسائل کو بہتر طریقے سے منظم، پائیدار اور بحفاظت طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ PROTEUS ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور تعمیر کا آغاز کرنے کیلئے ابھی تک کوئی ٹائم لائن فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

UnderwaterSpacestation

Curacao

NOAA

Proteus

You might also like