‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

بھارت کی سہ رخی چالیں


تحریر :ڈاکٹر عتیق الرحمان



بھارت کی ڈیڑھ ارب آبادی کو مصروف رکھنے کے لئے مودی حکومت نے جو شیڈول دے رکھا ہے ان میں ھندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد پاکستان کے خلاف نفرت دوسرا بڑا ایجنڈا ہے- بالی ووڈ کو مودی سرکار بھارتی عوام کے لئے تفریح کے علاوہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے بھی استعمال کرتی ہے- اور کرکٹ کا آپی پی ایل بھارتی عوام کے لئے تفریح اور جوا کھیلنے کی چوتھی بڑی سہولت ہے- آر ایس ایس کو البتہ بھارتی مسلمانوں کو سر عام قتل کرنے کی علیحدہ سے بھی سہولت حاظر ہے-
مودی حکومت کو سائیڈ شو میں مصروف کر کے مکیش انبھانی، گوتم ایڈانی، متل، جندل ، پونا والا بھارت کو سنبھالے ہوئے ہیں-
بھارتی سیاستدانوں اور بھارتی بلیئنرز کا اشتراک بھارتی معیشت کی مضبوطی کا اندرونی راز ھے- مودی جی ان سے تعاون کرتے ہیں وہ موددی جی کی بھی مدد کرتے ہیں اور بھارت کے سفارتی محاذ پر بھی کام آتے ہیں- پاکستان کے خلاف محاذ آرائی بھی مشترکہ منصوبہ – پاکستان کے خلاف فلمیں بنانے کے لئے انہیں امیر خاندانوں کا پیسہ استعمال ھوتا ہے -لگ بھگ ۱۶۹ امیر ترین بھارتی خاندان دنیا کی کارپوریٹ تجارت میں حصہ دار ہیں- بھارت میں مڈل کلاس تیزی سے ختم ہو رھی ہے –
کشمیر کے سابقہ گورنر ستیا پاک کے پلوامہ ڈرامے کے حوالے سے انکشافات نے ایک دفع پھر مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے-پہلے ۲۰۱۹ میں انڈین کرونیکلز، پھر ۲۰۲۲ میں بیڈ سورسز کے انکشافات نے بھارتی عزائم کو آشکار کیا- بی جے پی اندرونی محاذ پر الیکشن جیتنے کے لئے پاکستان کو ھندوتوا کے سامنے بھارت دشمن پیش کر کے ووٹ حاصل کرتی ہے اور خارجہ محاذ پر دہشت گردوں کا ھمدر پیش کر کے پاکستان کے خلاف نفرت ابھارتی ہے اور پاکستان کے اندر افواہ سازی کر کے قوم کو تقسیم کرتی ہے – پاکستان کی مسلح افواج نے دھشت گردوں کو شکست فاش دی ہے، بھارت کو ایک نہیں سینکڑوں بار ناک رگڑوائی ہے-
یہی وجہ ہے کہ بھارت براہ راست پاکستان پر ایڈونچر کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور سازشیں بُن کر پاکستان کے لئے مسائل کھڑا کرنے پر تلا رہتا ہے-
تمام جز، مل کر ایک اکائی بناتے ہیں- پاکستان کا دفاع اور پاکستان کی مسلیح افواج دو مختلف چیزیں نہیں ہیں- ایک ریاست ہے، اس کے اندر بائیس کروڑ عوام بستے ہیں- مختلف ادارے ہیں جو امورمملکت چلانے کےذمہ دار ہیں- جن میں سے ایک ادارہ فوج ہے جو پوری قوم کے ساتھ مل کر دفاع کی ذمہ داریاں نبھاتا ہے- ہم سب ایک ہیں- اسی لئے نا قابل تسخیر ہیں
پاکستان کا مسئلہ دفاع نہیں ہے- بلکہ یک سو سوچ نہ ہونا ہے-
باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے فوج پر بے جا تنقید سے پاکستانی عوام کو بددل کرنا بھارت کی خارجہ پالیسی کا پہلا نقطہ ہے- پہلے یہ تنقید این جی اوز، لبرل گروپوں کے ذریعے غیر ملکی عناصر کے کہنے پر ہوتی تھی- اب ہماری اپنی سیاسی جماعتیں فوج پر دباؤ ڈالنے کے لئے یہ حربہ آزماتی ہیں- یہ انٹر میڈیا affect ہے- سوشل میڈیا نے یہ کام اور بھی آسان بنا دیا ہے
ہم چھوٹے چھوٹے گروپوں میں سوچتے ہیں وہ بھی گروھی مفادات کے لئے-
بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان سے 9 گنا زیادہ ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے فوجی اخراجات 76.6 بلین ڈالر ہیں جو اسے دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات پر خرچ کرنے والا ملک بناتا ہے۔ پچھلے چالیس سال سے بھارتی بجٹ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے-
پاکستان کا دفاعی بجٹ جی ڈی پی کے حوالے سےپچھلے چالیس سال میں بتریج کم ہوا ہے۔ 1970 میں دفاعی بجٹ 6.50 فیصد تھا جو کم ہو کر 2021 میں 2.45 فیصد رہ گیا ہے۔ قومی بجٹ 2021 / 20 کے مطابق دفاع کے لئے مختص 1,370 ارب روپے کل جی ڈی پی کا محض 16 فیصد بنتے ہیں نہ کہ 80 فیصد۔کل دفاعی بجٹ میں پاک فوج کو 594 بلین روپے ملتے ہیں جو کل بجٹ کے وسائل کا صرف 7 فیصد بنتا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے 40 ممالک کے انڈیکس میں 23 ویں نمبر پر ہے-
پاک فوج دفاعی فرائض کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کے لئے قدرتی آفات جیسے سیلاب ، زلزلہ، خشک سالی ،وبائی امراض کرونا، پولیو، دور دراز علاقوں میں صاف پانی پہنچانے کی سہولیات، سڑکوں کی تعمیر ، سکول، میڈیکل کیمپ، ہر وقت سویلین حکام کی مدد میں سرگرم عمل رہتی ہے-
پاکستانی فوج نے حال ہی پیر کوہ کے علاقے کے 54 دیہاتوں کو روزانہ کی بنیاد پر پینے کا صاف پانی (تقریباً 350000 لیٹر) فراہم کئے ہیں-
ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے اندرون سندھ کے دور دراز صحرائی علاقوں میں 21 اور صوبہ پنجاب میں 37 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز بھی ہر سال بنائے جاتے ہیں-

https://twitter.com/hashtag/India

https://twitter.com/hashtag/PakistanArmy

https://twitter.com/hashtag/Economy

You might also like