‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

پرتگال کو شکست دے کر جنوبی کوریا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرُتگال کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔یوراگوئے نے گھانا کو 0-2 سے مات دی مگر راؤنڈ آف سکسٹین میں نہیں پہنچ سکی، گروپ ایچ سے پرتگال اور جنوبی کوریا اگلے مرحلے میں چلے گئے۔جنوبی کوریا اور پرُتگال کا میچ ابتدا سے ہی دلچسپ رہا، پانچویں منٹ میں ہی پرتگال کے ریکارڈو ہورٹا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔جس کے بعد جنوبی کوریا نے حملوں کی رفتار تیز کردی، اُن کی یہ محنت رنگ لائی اور 27ویں منٹ میں کم ینگ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، وقفے تک یہی اسکور رہا۔دوسرے ہا ف میں جنوبی کوریا نے حریف ٹیم پر مزید دباؤ بڑھایا، جس کا صلہ اُنہیں انجری ٹائم میں گول کی صورت میں مل گیا۔وانگ ہی نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو نہ صرف برتری دلائی بلکہ اُسے راؤنڈ آف سکسٹین میں بھی پہنچادیا۔اسی گروپ کے دوسرے میچ میں یوراگوئے نے گھانا کو 0-2 سے مات دی مگر اُن کی جیت کام نہ آسکی کیونکہ اُن کے اور جنوبی کوریا کے پوائنٹس کی تعداد 4، 4 ضرور تھی مگر یوراگوئے نے جنوبی کوریا سے کم گول کیے ہوئے تھے، جس کی بنا پر اُن کی اگلے مرحلے تک رسائی ممکن نہ ہوسکی۔

You might also like