دس کروڑ کی نمبر پلیٹسہہ رُخی Indian Discourseفرانس میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ آجموبائل ایپ ڈیٹا  سب سے بڑا سائبر سیکورٹی رسکراہول گاندھی کے لئے چیلنجایران، صدارتی انتخابات؛ کوئی بھی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کر سکاحمزہ خان  نے31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لیشاہراہ قراقرم پر تھاکوٹ سے رائے تک متبادلہ سڑکورات کوہلی اور روہیت شرما T20 کرکٹ سے ریٹائرجنوبی افریقہ ہار گیا ،بھارت نے T20 ورلڈ کپ جیت لیاگوگل نے "سائیکا مور ” کوانٹم کمپیوٹر بنا کر تہلکا مچا دیا-امریکی ڈالر سب پر بھاریکانگو میں ایم پی اوکس وائرس کی ایک خطرناک قسم کا انکشاف: گاڈینسعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کے لیے تیار ٹرمپ ، بائیڈن ٹاکراڈیجیٹل ورلڈ میں برق رفتاری سے ہو رہی تبدیلیاںبھارت  انگلینڈ کو 68 رنز سے ہرا کر T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا شمالی کوریا روس کے لئے ایک انجنئرنگ بٹالین بھیجے گاٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل، افغانستان کو شکستمین سٹریم میڈیا ویب سائیٹ آج بھی خبروں کا  سب سے مستند ذریعہ ہیں

امریکی ڈالر سب پر بھاری


امریکی ڈالر تمام کرنسیوں کا سب سے طاقتور اور چالاک پہلوان ہے- ابھی تک کوئی نہیں پچھاڑ پایا- ویسے تو کینیڈا، آسٹریلیا اور مصر کے اپنے ڈالر ہیں لیکن امریکی ڈالر کی خوشبو کے سامنے سب ہیچ ہیں –
‏ڈالر کی کہانی دنیا کی سب سے مقبول اور موثر کہانی ہے- اس کہانی کو انسان رنگ و نسل، لسانیت، مذھبی تفریق سے اونچا ہو کر سمجھتا ھے- دنیا میں جہاں کہیں کوئی مسئلہ ہو، امریکہ ڈالر کی ویلیں کروا کر میلہ لوٹ لیتا ہے- مسئلہ تو ادھر ہی رہتا ہے امریکہ میلہ لوٹ کر نکل لیتا ہے- اب آپ سے کیا چھپا ہے، افغانستان، ایراق، شام کو ہی دیکھ لیں-
۲۰۱۸ میں امریکہ میں پٹس برگ سے براستہ میری لینڈ جب وا شنگٹن کے یونین اسٹیشن پہنچے تو موبائل فون کی ضرورت محسوس ہوئی- میرے پاس امریکی سم نہیں تھی- فورا خیال آیا ڈالر تو ہیں، سم نہیں تو کہا ہوا- جیب سے دس ڈالر کا نوٹ نکالا اور قریب ہی کھڑے ایک مقامی سے ایک فون کال کرنے کے لئے مدد مانگی – وہ دس ڈالر کو بہت اچھی طرح پہچانتا تھا- ڈالر کے معجزاتی اثرات سے، موبائل اور سم نہ ہونے کے باوجود فورا کال ہو گئی – بعد میں علم ہوا کہ اس طرح کی بارگین خلاف قانون ہے-
‏ قاہرہ ، کی بے ھنگم ٹریفک اور شور میں سفر کرنا بہت مشکل ھے-مقامی لوگوں کی انگلش سے بالکل بھی شناسائی نہیں اور ہمیں عربی نہیں آتی -جب بھی کسی سے راستہ پوچھا یا کوئی معلومات لینے کی کوشش کی ،جواب میں انکار میں ہلتی مُنڈی ہی ملی -ٹیکسی والے کو یا دوکاندار کو ہاتھ میں مصر کا ڈالر پکڑ کر کچھ بھی مانگا فورا مل گیا- یہی حال فرانس میں تھا –
” یورو” سب کو فورا سمجھ آتا تھا- سعودی عرب میں صرف ریال کو انسان سمجھتے ہیں، باقی ان کے لئے صرف حاجی ہیں-