دس کروڑ کی نمبر پلیٹسہہ رُخی Indian Discourseفرانس میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ آجموبائل ایپ ڈیٹا  سب سے بڑا سائبر سیکورٹی رسکراہول گاندھی کے لئے چیلنجایران، صدارتی انتخابات؛ کوئی بھی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کر سکاحمزہ خان  نے31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لیشاہراہ قراقرم پر تھاکوٹ سے رائے تک متبادلہ سڑکورات کوہلی اور روہیت شرما T20 کرکٹ سے ریٹائرجنوبی افریقہ ہار گیا ،بھارت نے T20 ورلڈ کپ جیت لیاگوگل نے "سائیکا مور ” کوانٹم کمپیوٹر بنا کر تہلکا مچا دیا-امریکی ڈالر سب پر بھاریکانگو میں ایم پی اوکس وائرس کی ایک خطرناک قسم کا انکشاف: گاڈینسعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کے لیے تیار ٹرمپ ، بائیڈن ٹاکراڈیجیٹل ورلڈ میں برق رفتاری سے ہو رہی تبدیلیاںبھارت  انگلینڈ کو 68 رنز سے ہرا کر T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا شمالی کوریا روس کے لئے ایک انجنئرنگ بٹالین بھیجے گاٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل، افغانستان کو شکستمین سٹریم میڈیا ویب سائیٹ آج بھی خبروں کا  سب سے مستند ذریعہ ہیں

ڈیجیٹل ورلڈ میں برق رفتاری سے ہو رہی تبدیلیاں

اس دور کا انسان بھی کتنا کنگال ہے- دولت ساری بینکوں ؛ محبت، خوشی اور غم کا احساس سارا موبائل کو دے بیٹھا ہے- نہ کھانوں کی مہک اصلی ہے نہ لذت – اب تو کھیل بھی میدانوں سے نکل کر موبائل کے اندر گیم بن کر ہاتھوں کی انگلیوں تک محدود ہو چکے-ہم کبھی کھانا لذّت کے لئے کھاتے تھے، تفریح بھی اپنی خوشی کے لئے ہوتی تھی- ان خوشیوں کو سیلفیاں کھا گئیں- دنیا کی آٹھ ارب آبادی میں اوسط بیس بائیس کروڑ ہر وقت سیلفیاں بنا کر آن ایئر کر رہے ہیں-
فاسٹ ٹریک میوزک کے ایک گانے پر تحیقیق کے دوران پتا چلا کہ اس گانے کے تیس ھزار جعلی ورژن مارکیٹ میں موجود ہیں-
آرٹیفیشیل اینٹیلیجنس کی مدد سے منٹوں میں ویڈیو، تصویروں، الفاظ ، فقروں، آواز میں تبدیلی کر کے آن ایئر کر دیا جاتا ہے-
کرکٹ، فٹ بال اور دوسرے کھیلوں کی براہ راست کوریج کے سینکڑوں جعلی ورژن animated کریکٹر کی مدد چلا ئے جا رہے ہیں-
وٹس ایپ چینلز، ٹویٹر سپیسز، وی لاگ ، ایک طوفان ہے انفارمیشن کا جو کہ ہر بندہ اپنے ہاتھ میں لئے گھوم رھا ہے-

لیکن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ماھرین کی زیر نگرانی اس کے صیح استعمال سے netflix, nike, Starbucks دنیا کی صف اوّل کی کمپنیاں بن کر ابھری ہیں- نیٹ فلیکس اس وقت 130 ارب ڈالر کی entertainment کی دنیا کی مقبول ترین کمپنی ہے- nike نے SNKRS کے بہترین استعمال سے اپنی سیل کو 100%بڑھا لیا ہے- Starbucks کے 32000 سٹورز دنیا کے 80 ممالک میں کامیاب کاروبار کر رھے ہیں –
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروقت استعمال نہ کر سکنے کی وجہ سے دنیا کی درجنوں معروف کمپنیاں کوڈک، بلاک بسٹر، کوئیک سٹر، ویلز فارگو مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں-
دنیا میں اس وقت 100 سے زائد علاقائی جنگیں یا دوسرے معرکے جاری ہیں جن کو بڑی طاقتوں کی براہ راست یا بلواسطہ حمایت حاصل ہے- ان سب واقعات یا جنگ وجدل کی سوشل میڈیا پر جگہ لینے کے لئے جدو جہد جاری ہے-
اصل content کو اربوں Bits ڈیٹا کے اندر سے ڈھونڈنا ایک انتہائی مشکل مرحلہ بن چکا ہے- اسی طرح اپنے content کو صیح جگہ پہنچانا ایک کٹھن کام ہے- سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مارکیٹینگ ہر لمحہ تبدیل ہو رہی ھے- یہ ایک انتہائی پیچیدہ کام ہوتا جا رہا ہے-
جدید ڈیجیٹل ورلڈ کے ساتھ آگے بڑھنا مجبوری ہے کیونکہ اس کے بغیر چارہ نہیں-