چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

یوکرین نے 50 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا، امریکی وزیر خارجہ

مریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے قبضے میں رہنے والے اپنے 50 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنے علاقے چھڑوانے کے لیے ایک بہت مشکل لڑائی لڑنی پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ اگلے ایک یا دو ہفتوں تک نہیں بلکہ اس کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

ایک سوال پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے یوکرین کو امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، ہماری اہم توجہ اس بات پر ہے کہ یوکرین کے پائلٹ مناسب طریقے سے تربیت یافتہ ہوں تاکہ وہ طیاروں کو برقرار رکھنے کے قابل بن سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی مطلوبہ پیشرفت سے کم تھی۔

You might also like