یوکرین میں روس کے اعلان کے بعد یکطرفہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا
یوکرین میں روس کے اعلان کے بعد یکطرفہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔روس نے یوکرین میں 6 سے7 جنوری رات بارہ بجے تک جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔دوسری جانب یوکرینی حکام نے روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔یوکرینی حکام نے روسی صدر پیوٹن کی جنگ بندی کی تجویز کو منافقت بھی قرار دیا ہے۔