یوکرین: روس کے میزائل حملے، 5 افراد ہلاک

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔یوکرینی حکام کے مطابق وسطی علاقے Uman میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔وسطی شہر دنیپرو میں میزائل حملے میں 1 خاتون اور 1 بچہ ہلاک ہوا ہے۔ کیف ریجن میں روسی کارروائی میں 2 افراد زخمی ہوئے۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فضائی دفاع نے کیف کے اردگرد فضا میں روس کے 21 میزائل اور 2 ڈرونز مار گرائے جن کے ملبے سے پاور لائن کو نقصان پہنچا ہے۔