‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

روسی صدر پر قاتلانہ حملہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ڈرون حملے کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی جانب سے لانچ کیے گئے دونوں ان ڈرونز کو مار گرایا ہے جو روسی صدر کے لیے بھیجے گئے تھے۔ماسکو نے اس ضمن میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس جب اور جہاں مناسب سمجھے گا جوابی کارروائی کرے گا جس کا وہ حق محفوظ رکھتا ہے۔روس میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر کیے جانے والے حملے کی بابت ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کریملین سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی بابت تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ پڑوسیوں کی جانب سے حملے کے وقت بنائی گئی ہے۔کریملن کے مطابق مبینہ حملہ ایک دہشت گردی کا منظم منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد روسی صدر کی زندگی پر حملہ کرنا تھا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں نہ تو روسی صدر زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کریملین کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل روسی صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ یوکرین کےصدرزیلنسکی کی زندگی کو نشانہ نہیں بنائیں گے اور یہ بات انہوں نے سابق اسرائیلی وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت میں کہی تھی۔

You might also like