‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

درمیانی عمر میں وزن کم کرنے کی کوشش دماغی مسائل کا سبب بنتی ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر (40 سے 60 برس کے درمیان عمر) میں وزن کم کرنے کی کوشش لوگوں کے دماغوں کے لئے مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ درمیانی عمر میں وزن کم کرنا الزائمرز کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔اس مطالعے میں امریکا اور چین کے محققین کی ٹیم نے فریمنگھم ہارٹ اسٹڈی سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں امریکی ریاست میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کو چار دہائیوں تک زیرِ مشاہدہ رکھا گیا تھا۔محققین کی ٹیم نے ہر دو سے چار سال کے درمیان ان افراد کے وزن کی پیمائش کی اور وزن بڑھنے، کم ہونے یا مستحکم رہنے کا ڈیمیشنیا کی شرح سے موازنہ کیا۔تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے جب وہ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی دماغی صلاحیت کمزور ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔بوسٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر رہوڈا کا کہنا تھا کہ وزن میں مستقل اضافے کے بعد (جو عمر بڑھنے کے ساتھ ہونے والی ایک عام سی چیز ہے) اگر درمیانی عمر سے آگے وزن غیر متوقع طور پر کم ہونے لگ جائے تو بہتر ہے اپنے معالج سے رجوع کیا جائے اور اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے۔تحقیق میں اس بات کے مزید شواہد سامنے آئے کہ ڈیمینشیا کی شروعات کئی سالوں پر محیط ہوتی ہے، ممکنہ طور یہ عرصہ مریض کی پوری زندگی پر پھیلا ہوسکتا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق 65 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تقریباً 10 فی صد امریکی ڈیمینشیا میں مبتلا ہیں جبکہ دیگر 22 فی صد افراد معمولی ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔پروفیسر رہوڈا کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج اس لیے بھی اہم ہیں کیوں کہ اس سے پہلے ہونے والے مطالعوں میں وزن کے بڑھنے، گھٹنے یا مستحکم رہنے کے طرز کو ڈیمینشیا کے امکانات کے حوالے سے نہیں دیکھا گیا تھا۔محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر باڈی ماس انڈیکس میں تنزلی کے رجحان کا تعلق ڈیمینشیا لاحق ہونے کے بلند امکان سے تھا۔

You might also like