پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ڈارک چاکلیٹ میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف

ماضی میں ڈارک چاکلیٹ پر کیے جانے والے اکثر مطالعوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے اپنے اندر کئی فوائد رکھتی ہے لیکن حال ہی میں ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ان چاکلیٹ بارز میں ایسی زہریلی دھاتیں موجود ہوتی ہیں جو صحت کے متعدد مسائل کا منبع ہوتی ہیں۔کنزیومر رپورٹس کے ماہرین کی جانب سے مشہور کمپنیوں کی 28 چاکلیٹ بارز کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان تمام بارز میں لیڈ (سکہ) اور کیڈمیئم نامی عناصر موجود تھے۔ان دونوں بھاری دھاتوں کا تعلق پھیپھڑوں کے مسائل، یادداشت کے مسائل، کینسر اور قبل از وقت موت سے ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود ان عناصر کے اثر کا مشاہدہ کرنے کے لیے آپ کو روزانہ ایک شیئرنگ سائز بار سے زیادہ چاکلیٹ کھانی ہوگی۔کیڈمیئم ایک قدرتی عنصر ہے جو مٹی میں پایا جاتا ہے اور بعض اوقات پودے کی جڑیں اس کو جذب کرلیتی ہیں اور کوکوا بینز میں پہنچا دیتی ہیں۔ جبکہ لیڈ ان بینز کو ماحول کی وجہ سے آلودہ کرتے ہیں۔ چوں کہ یہ بینز کھلی جگہ میں سُکھائے جاتے ہیں اس لیے ممکنہ طور پر اطراف سے چلنے والی ہوائیں ان کو آلودہ کرتی ہیں۔لیڈ انسانوں کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ اس کا طویل مدت افشا ہونا یادداشت کمزور ہونے، پیٹ درد اور بڑوں میں مزاج خراب ہونے کا سبب ہوتا ہے۔بچوں میں اس دھات کی بڑی مقدار میں موجودگی دماغ اور مرکزی عصبی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ان میں سیکھنے اور رویوں کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔دوسری جانب کیڈمیئم کی کم سے کم مقدار بھی گردوں کے کینسر اور نازک ہڈیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

You might also like