‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

روزانہ پندرہ منٹ تک کا یوگا کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے،ماہرین

عام لوگ یوگا کو انسانی صحت کے لیے زیادہ مفید نہیں سمجھتے لیکن ماہرین کے مطابق روزانہ پندرہ منٹ تک یوگا کی مشق دل سمیت کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ یوگا کرنا دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ اس سے بلڈ پریشر کا نارمل رکھا جا سکتا ہے جب کہ ذیابیطس کو بھی کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق لاول یونیورسٹی میں واقع کوبیک ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر پال پائرییئر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ماہرین کے مطابق کئی معاملات میں یوگا ورزش سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یوگا کی آرام دہ حرکات کسی بھی جسمانی چوٹ سے محفوظ رکھتی ہیں۔ تاہم ضروری ہوتا ہے کہ یوگا کا یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رکھا جائے تا کہ اس کے مثبت اثرات بھی طویل عرصے تک برقرار رہیں۔تحقیق کے مطابق مختلف عمر کے 60 افراد کا انتخاب کیا گیا جو بلڈ پریشر کے مریض تھے اور بلڈ پریشر کے علاوہ دیگر چھوٹی موٹی بیماریوں سے دوچار رہے۔ ان میں موٹاپا بھی لاحق تھا اور ذیابیطس کے قریب پہنچ چکے تھے۔ ہرفرد کو تین ماہ تک ورزشی تربیت کے پروگرام سے گزارا گیا۔ان افراد کو دو گروہوں میں بانٹا گیا تھا۔ ایک گروہ کو باقاعدگی سے ماہر ٹرینر کی موجودگی میں یوگا کرایا گیا ۔ اس کےبعد 30 منٹ کی ورزش کرائی گئی۔ایک گروہ کو صرف جسمانی ورزش کرائی گئی لیکن یوگا نہیں کرایا گیا۔ اس دوران ٹیم نے تمام افراد کےبلڈ پریشر، شوگر اور دل کی صحت پر نظر رکھی۔اس کے بعد مروجہ اسکیل کی بنا پر تمام شرکا میں دل کے دورے کی پیشگوئی کرنے والے پیمانے آزمائے گئے اور دل کی دیگر بیماریوں کا خدشہ بھی نوٹ کیا گیا۔اب ان میں سے جن افراد نے یوگا ورزشیں کی تھیں ان میں دل کے دورے کے خطرے بننے والے تمام عوامل دیگر کے مقابلےمیں کم تھے۔ اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کے ساتھ ساتھ پٹھوں اور بدن کو کھینچنے والی ورزشیں ضرور کی جائیں جو کہ یوگا ہی کی ایک صورت ہے۔

You might also like