پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

کھیرے کھانے کے حیران کن فوائد

سینکڑوں سالوں سے کھیرا انسانی غذا بنا ہوا ہے اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ اپنے اندر بے پناہ فوائد سموئے ہوئے ہیں۔کھیرے میں بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، اور میگنیز سمیت بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق یہ بلڈ شوگر کم کرنے والی دواؤں کی طرح کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں کمی آتی ہے۔کھیرے میں پوٹاشیم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے، پوٹاشیم ہونے کی وجہ سے اعصاب، پٹھوں، اور گردوں کو خون بہتر طریقے سے فلٹر کرنے میں مدد ملتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کو صاف خون پہنچتا ہے۔کھیرے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بریسٹ کینسر یا چھاتی کے سرطان کے خطرات میں کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جنہیں ککو ربیٹاسین کہا جاتا ہے، یہ مرکبات کینسر کے خلیات کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔کھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔کھیروں میں متعدد اقسام کے فینولک، فلیونوئڈز اور ٹراٹیرپینز کمپاﺅنڈز موجود ہوتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کھیروں کو کھانے سے ہائی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

You might also like