‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

برگر میں چوہوں کے فضلے کے ذرات ملنے پر میکڈونلڈز پر جرمانہ عائد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )برطانیہ میں مشرقی لندن میں صحت کے حکام نے میکڈونلڈز کی ایک برانچ میں چوہوں کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا انکشاف کردیا اور اس صورتحال کو صحت عامہ کے لیے ایک "واضح خطرہ” قرار دیا ہے۔فاسٹ فوڈ ریستوران "میکڈونلڈز” کی ایک برانچ کو اس وقت 5 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا جب گاہک نے برگر میں چوہوں کے فضلے کے ذرات دیکھے اور شکایت کی تو ریسٹورنٹ میں بڑے پیمانے پر چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 5 لاکھ پاؤنڈ 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر بنتے ہیں۔ صحت حکام نے اسے صحت عامہ کے خطرناک قرار دیاnگاہک، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے مشرقی لندن کے لیٹن اسٹون میں موٹرسائیکلوں کے آرڈرنگ سلاٹ سے آرڈر کرنے کے بعد اپنے برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں موجود تھیں۔ماحولیاتی صحت کے اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہوں نے ریستورنٹ میں چوہوں کے بے قابو انفیکشن کو دریافت کرلیا۔ حکام نے اسی دن ریسٹورنٹ کو بند کردیا۔ گاہکوں کو کھانا ختم کرنے کی اجازت دیئے بغیر فوری طور پر ریستورنٹ سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا۔اکتوبر 2021 میں بھی صحت کے حکام نے اپنے ایک دورے کے دوران ریسٹورنٹ میں چوہے کی بوسیدہ مینگنیاں دیکھی تھیں اور پھر پوری عمارت میں متعدد مقامات سے مینگنیاں تلاش کی گئی تھیں۔ یہ مینگنیاں کھانے کی تیاری کے مقامات، کھانا پکانے کے اہم علاقوں اور گرم کھانے کے ذخیرہ کرنے والی جگہوں پر بھی موجود تھیں۔والتھم فاریسٹ بورو کونسل اس ہفتے میکڈونلڈز کو حفظان صحت کے تین جرائم میں قصوروار پائے جانے کے بعد عدالت میں لے گیا تھا۔جس گاہک نے سب سے پہلے یہ مسئلہ اٹھایا اس کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے اپنا آدھا برگر ختم کر لیا تھا۔ اس دوران اس نے کھانے کے ریپر کے اندر دیکھا تو محسوس کیا کہ اس میں چوہے کی مینگنیاں موجود ہیں۔اس کے بعد گاہک نے والتھم فاریسٹ کونسل کو شکایت کردی تھی جس نے ماحولیاتی صحت کے حکام کو اس ریسٹورنٹ میں بھیجا تھا۔میکڈونلڈ کی یہ برانچ برطانیہ میں پائی جانے والی 1300 برانچوں میں سے ایک تھی۔ اس برانچ کو 10 دن تک بند کردیا گیا۔ تاہم والتھم فاریسٹ میونسپلٹی، جو ریسٹورنٹس کے لیے کھانے کی حفظان صحت کی درجہ بندی کے لیے ذمہ دار ہے، نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے خلاف اس بنا پر قانونی کارروائی کی تھی کہ اس صورتحال سے صارفین کو صحت کے حوالے سے واضح خطرہ لاحق ہو رہا تھا۔

You might also like