‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ورلڈکپ 2023،پاک بھارت ٹاکرے کا ممکنہ وینیو سامنے آگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو دیئے جانے کا امکان ہے، نریندرا مودی سٹیڈیم تماشائیوں کی گنجائش کے لحاظ سے کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے، سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اکتوبر،نومبر میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیگ میچز کے لیے 7وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے، تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں تو ورلڈکپ کا آغاز 5اکتوبر سے ہو گا، ناگپور، بنگلور،گوہاٹی، حیدر آباد اور کولکتہ کے وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی، دہلی، لکھن، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ بھی وینیوز میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ساتھ افریقا کے خلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

You might also like