برطانیہ میں ٹماٹر کی شدید قلت کی بڑی وجہ سامنے آگئی
برطانیہ میں اس وقت ٹماٹر کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ اس بار فصل کی کٹائی میں خلل ہے اور اسی سبب مارکیٹ میں سپلائی متاثرہوئی۔جنوبی یورپ اور شمالی افریقہ جیسے خطوں میں گرم موسم نے فصل کی پیداوار کو کافی حد تک متاثر کیا جس کے بعد سرد موسم میں پڑنے والی نمو کا اثر بھی فصل کی کٹائی پر ہوا۔اس حوالے سے برٹش ریٹیل کنسورشیم کے عہدیدار اینڈریو اوپی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمی حالات نے ٹماٹر سمیت کچھ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی میں خلل ڈالا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تاہم سپر مارکیٹیں سپلائی چین کے مسائل کو سنبھالنے میں ماہر ہیں اور کسانوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ صارفین تازہ پیداوار تک رسائی حاصل کرسکیں۔