‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

شاہ چارلس کی تقریب تاجپوشی میں پوتا لوئس جمائیاں لیتا رہا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پرنس اور پرنسز آف ویلز کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ لوئس جب بھی شاہی خاندان کی کسی تقریب میں شریک ہوتے ہیں تو میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز لازمی بنتے ہیں۔شہزادہ لوئس نے ہر شاہی تقریب کی طرح تاجپوشی کی تقریب میں بھی اپنے شاہی خاندان کے اصولوں کے خلاف اپنے منفرد انداز اور شرارتوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔اُنہوں نے خاص پروٹوکول اور آدابِ زندگی میں بندھے ہوئے برطانوی شاہی خاندان کے مداحوں کو خوش کردیا۔دو گھنٹے کی چرچ سروس شروع ہونے کا طویل انتظار بیشتر کے صبر کا امتحان تھا اور اسی لیے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے موقع پر 5 سالہ شہزادہ لوئس ویسٹ منسٹر ایبے میں داخل ہونے سے پہلے ہی جمائیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔شہزادہ لوئس ویسٹ منسٹر ایبے میں تقریب کے دوران بھی مسلسل جمائیاں لیتے ہوئے اور بیزار نظر آئے۔ننھے شہزادے کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز بھی بنا ڈالیں۔شہزادہ لوئس ہفتے کی پوری مذہبی تقریب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نظر نہیں آئے اور اس سے قبل اُنہوں نے آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔اس کی وجہ غالباً یہی ہے کہ 5 سال کی عمر کے بچے کے لیے طویل وقت تک جاری رہنے والی تقریب میں موجود رہنا مشکل ہوتا ہے۔اس کے علاوہ، جب پورا برطانوی شاہی خاندان بالکونی میں ایک ساتھ نظر آیا تو شہزادہ لوئس کا برطانوی عوام کے لیے ہاتھ ہلانے کا انداز بھی یقینی طور پر معیاری شاہی خاندان کے معیاری اصولوں کےخلاف لیکن کافی دلچسپ تھا۔واضح رہے کہ شہزادہ لوئس اپنے بڑے بھائی اور بہن کے بعد تخت کے چوتھے نمبر پر وارث ہیں۔

You might also like