وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

برطانوی وزیر خارجہ نے روسی سفیر کو اپنے دفتر سے نکال دیا

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے روسی سفیر آندرے کلین کو دفتر خارجہ طلب کرنے کے بعد انہیں دفتر سے نکال دیا۔برطانوی "اسکائی نیوز” نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی سفیر نے ٹیرس سے ان کے دفتر میں صرف دس منٹ کی ملاقات کی۔ برطانوی وزیرخارجہ نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ لِز ٹیرس نے انہیں (روسی سفیر) کو جلد ہی دفتر سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے بار بار جھوٹ بولا، بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنی ساکھ کھو دی اور اسے اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ روسی سفیر کلین نے ملاقات کے دوران "معمول کا پروپیگنڈا” کیا اور برطانوی وزیر نے اپنا پیغام سفیر تک پہنچایا اور پھر دروازے کی طرف اشارہ کیا کہ وہ دفتر چھوڑ دیں۔یہ دوسرا موقع ہے کہ روسی سفیر کو ایک ہفتے کے اندر برطانوی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔پہلی بار اسے 22 فروری کو طلب کیا گیا تھا جب ماسکو نے مشرقی یوکرین میں اپنے حامی علیحدگی پسندوں کی دو نام نہاد ریاستوں کو آزاد قرار دیا تھا۔گزشتہ صبح روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا جس کے بعد دنیا کے کئی ممالک کی جانب سےماسکو کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی ملکوں نے روس پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔

You might also like