وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 25 اموات،   ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: پاکستان میں کوروناکیسز میں کمی کے باوجود اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وباء نے مزید 25 زندگیاں چھین کر 1122 کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 اموات اور 1122 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ملک میں کورونا سے 25 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30139 ہو گئی ہے جب کہ نئے 1122 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1506450 ہو گئی ہے۔

سندھ میں اب تک 566505، پنجاب میں 500395، خیبرپختونخوا میں 215743، اسلام آباد میں 134169، بلوچستان میں 35316، آزاد کشمیر میں 42874 اور گلگت بلتستان میں 11448 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 486، سندھ میں 8 ہزار 58، خیبرپختونخوامیں 6 ہزار 235، اسلام آباد میں 1009، آزاد کشمیر میں 787، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔شیئر کریں:

You might also like