Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

ٹائٹینک کی گلوکارہ پراسرار بیماری کا شکار ہوگئیں

کینیڈین گلوکارہ سلین ڈیون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک غیرمعمولی اعصابی بیماری کی شکار ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹروں نے stiff person syndrome نامی عارضے کی تشخیص کی ہے جس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔اس بیماری میں مریض کو مسلز اکڑ جانے اور تکلیف دہ تشنج کا سامنا ہوتا ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ میں پہلے یہ کہنے کے لیے تیار نہیں تھی مگر اب تیار ہوں، میں طویل عرصے سے طبی مسائل کا مقابلہ کررہی تھی اور اب میرے لیے ان مسائل کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔سلین ڈیون نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس بیماری کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے کام کررہی ہے، اس سے متاثر ہونے کا امکان ہر 10 لاکھ میں سے ایک فرد میں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تشنج سے میری روزمرہ کی زندگی کا ہر پہلو متاثر ہوا، کئی بار چلنے کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اس کے باعث میں اس طرح گلوکاری نہیں کرسکتی جیسے کرتی تھی۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے کہ میں فروری میں یورپ کے ٹور کے لیے تیار نہیں۔اس سے قبل اپریل 2022 میں انہوں نے اپنے یورپ کے ٹور کو ملتوی کیا تھا اور اب انہوں نے بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی حالت جلد بہتر ہوگی۔

You might also like