چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ‘رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔آئی سی سی کے لئے جاری کردہ اپنے کالم میں رکی پونٹنگ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے دو فائنلسٹ کے نام بتائے ۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہ بات حتمی تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلنے جا رہا ہے، امید ہے کہ آسٹریلیا گروپ میں بہتر پوزیشن کر لے اور فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے ۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے جنوبی افریقہ کی پوزیشن بہت بہتر لگ رہی ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھی کارکردگی اسی کی رہی، یہ ٹیم خطرناک لگ رہی ہے ۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب میں کپتان تھا اور ہمارا سامنا کسی بھی بڑی ٹیم سے ہوتا تھا تو میں لڑکوں سے کہتا اس لمحے سے محظوظ ہو، اسے کسی اور کھیل کی طرح نہ لیں ۔

You might also like