وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

بلیک ٹی پینے والوں کی عمر دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے:تحقیق میں انکاشاف

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی چائے (بلیک ٹی) پینے والے نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان کی عمر بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ میں امریکا کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی۔ انہوں نے برطانیہ کے تقریباً 15 لاکھ بالغ نوجوانوں سے چائے کے بارے میں سوال کیا۔تحقیق کے مطابق کالی چائے میں ایسے مفید مادے ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش یا ورم کو کم کرتے ہیں، روزانہ کالی چائے کے دو سے تین کپ استعمال کرنے والے افراد کی کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم ہو جاتا ہے۔سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ چائے میں دودھ یا چینی شامل کرنے سے مذکورہ نتائج میں زرا بھی کمی نہیں آتی۔اس طرح کی تحقیق لوگوں کی عادات اور صحت کے مشاہدے پر مبنی وجہ اور اثر کو ثابت نہیں کر سکتی۔نیو یارک یونیورسٹی میں فوڈ اسٹڈیز کے پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مشاہداتی مطالعے ہمیشہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا چائے پینے والوں کے بارے میں کچھ اور ہے جو انہیں صحت مند بناتا ہو۔

You might also like