پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

دہی جلد کو رکھے جوان اور تروتازہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )دہی پروٹین ، کیلشیم ، وٹافور اور بائیوٹکس سے بھرپور غذا ہے . اسے ایک صحت بخش غذا کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں . جسم کے دیگر اعضاءکے ساتھ ساتھ یہ جلد کےلیے بھی بے حد مفید ہے. دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلدکو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے . اس سے جلد نرم وملائم ہو جاتی ہے . دہی سے کیل مہاسے بھی ختم ہوتے ہیں اور رنگت صاف ہوتی ہے . جلد پر دہی کو باقاعدہ استعمال کرنے سے جلد چمک دار ہوجاتی ہے اور چھائیاں دور ہو جاتی ہیں . اسکن وائٹننگ کے طور پر دہی کو استعمال کرنے کے لیے ایک سے دو چھوٹے چمچ دہی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کردیں . لیموں کے رس میں موجود سٹرک ایسڈ جلد کی رعنائی مہیا کرے گا . جلد کو نرم وملائم بنانے کے لیے چار بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں . اب اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں . اسکے علاوہ دہی میں مسورکی دال کا پاؤڈر اور نارنجی کے چھلکوں کا مکسچر ہم وزن شامل کر کے لگایا جاسکتا ہے . اسے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں . اگر آپ کی جلد خشک ہے تو شہد بھی شامل کر لیں . جلد نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ چمک دار بھی ہو جائے گی . دہی سے ایک زبردست اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے . دہی میں موجود اسکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اسکا مساج کرنے سے اسکے مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں . دہی میں چاول کا پاؤڈر ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں . اس سے چہرے پر گولائی میں مساج کریں . تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

HealthySkin

BeautyTips

You might also like