سن ویلی، بزنس، فلم , کھیل اور فیشن کی دنیا کی ترجیحات 

فلم اور فیشن انڈسٹری انٹرٹینمنٹ اور لگژری لائف سٹائل کا لازمی جزو ہیں- سیاست طاقت اور حکمرانی کا کھیل ہے ، فلم تفریح مہیا کرتی ہے اور فیشن براہ راست گلیمر بھی ہے اور کاروبار بھی- کھیلوں کی دنیا میں شہرت پانے والے کھلاڑی عوام کے ہیرو بھی ہیں اور فیشن انڈسٹری کے برانڈ ایمبیسڈرز بھی- کاپوریٹ ورلڈ ان تمام شعبوں کی بادشاہ ہے  اور پروموٹر بھی- 

سیاسی پارٹیوں کے لئے فنڈنگ کا سورس، فلم پروڈیوس کرنے کے لئے سرمایہ، کھیلوں کی دنیا میں فرنچائزز کے مالکان ، فیشن  متعارف کروانے والی بڑی بڑی کمپنیاں، بینک ، یہ سب تجارت ہے- بینکوں کی اجارہ داری اس کھیل کا مرکزی نقطہ ہے- جے پی مورگن chase, بینک آف امریکہ، ولز گارگو وغیرہ- دنیا کے دس بڑے بینکوں کی پاس تقریبا ۳۰ ٹریلین ڈالر کا سرمایہ ہے- 

ھالی ووڈ، بالی ووڈ ، این بی سی، یورو فٹبال، فیفا، آئی سی سی، کاؤنٹی کرکٹ، Dior, Prada, Gucci, Louis Vuitton , گوگل، ایمازون، کوکا کولا یہ سب بینکوں کے ساتھ اشتراکی کاروبار سے دنیا کے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں –

سن ویلی” امریکہ میں  ایک سالانہ ایونٹ  ہے جہاں دنیا بھر میں  اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی افراد کیخصوصی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ دو دن سے جاری سمر کیمپ میں  دنیا بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے   امیر ترین افراد کی یہاں ملاقاتیں جاتی ہیں –

سن ویلی میں جاری امریکہ کے بااثر کاروباری افراد اور ٹائیکونز کی ملاقاتوں کو ملک کے سیاسی اور معاشی مستقبل کے لیے اہم سمجھا تاہے۔ 

اس سال سرمایہ کاری بینک ایلن اینڈ کمپنی کی میزبانی میں منعقد ہو رھا ہے- ریزورٹ ٹاؤن سن ویلی میں ہونے والے کیمپ کا آغاز چار دہائیوں قبل ہوا تھا۔ اسے اشرافیہ کا ایک نجی اجتماع کہا جاتا ہے جس میںحصہ لینے والے تمام امیر ترین افراد سیاسی اثر و رسوخ  بھی رکھتے ہیں۔ 

اس سال ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین، ایپل کے سی ایاو ٹم کک، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر، وارنر برادرز کے سی ای او ڈیوڈ زسلاو، مائیکروسافٹ کے شریکبانی بل گیٹس، میڈیا انٹرپرینیور شاری ریڈسٹون سمیت دیگر شخصیات اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

سن ویلی کی سالانہ کانفرنس پہلی بار 1983 میں منعقد کی گئی تھی۔ یہاں نہ صرف بڑے بڑے تجارتیسودے کیے جاتے ہیں بلکہ بڑی بڑی جماعتوں کے رہنما اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ دنیا کے مستقبل پربھی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

اس سال کے ایجنڈے میں ڈزنی میں باب ایگر کی جانشینی اور پیراماؤنٹ گلوبل اور سکائی ڈانس میڈیا کےانضمام جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

وارنر برادرز اور کوم کاسٹ کا مستقبل بھی ایک اور ایسا مسئلہ ہے جس پر بات چیت ممکن ہے کیونکہڈزنی کوم کاسٹ کے حصص خریدنے سے متعلق منصوبہ بندی کر رہا 

حالیہ دنوں میں بعض میڈیا کمپنیاں اخراجات کو کم کرنے اور کاروباری منافع کو بہتر بنانے کے لیے سٹریمنگآپریشنز کو اپنے کاروباری حریفوں کے ساتھ ضم کرنے پرغور کر رہی ہیں۔ 

بلومبرگ کے مطابق ڈزنی اور وارنر برادرز ڈزنی، ہولو اور میکس کو ایک کمپنی بنانے کے منصوبہ پر غور کررہے ہیں جبکہ کوم کاسٹ کے بنڈل میں نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی کے علاوہ اس کی اپنی پیکاک سروس شاملہے۔

نشریاتی حقوق بھی سن ویلی کے ایجنڈے کا اہم اور بڑا حصہ سمجھے جاتے ہیں