وارن بوفے اپنے اثاثے کیوں فروخت کر رھے ہیں؟

وارن بوفے کی سٹآک بیچ کر کیش اکٹھا کرنے کی پالیسی نے مارکیٹ میں سنسنی پھیلا رکھی ھے- حال ہی میں وارن بوفے نے ایپل میں سے اپنے پچاس فیصد کے قریب حصص نکال لئے ہیں-مارکیٹ صیح اندازہ لگانے سے قاصر ہے کہ ایپل سے اتنا بڑا شیئر نکالنے کی وجہ کیا ھے؟

برکشائر نے سال کے پہلے چھ مہینوں میں ٹریژری بلز اور فکسڈ میچورٹی سیکیورٹیز میں $229.5 بلین کی خریداری کی جو کہ $195.3 بلین ڈالر کے فیڈرل ریزرو سے زیادہ ہے-
وارن بوفے دنیا کے دسویں امیر ترین کاروباری آدمی ہیں- بہت بڑے سرمایہ دار ہیں- ان کی کمپنی برک شائر ھیتھ اوے سرمایہ کاری کے لئے بہت معروف ہے- برک شائر نے 41 ملٹی نیشنل کمپنیوں میں 279 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے-
اس کے علاوہ Geico, Duracell, Dairy Queen, Fruit of the Loom and railroad operator BNSF بھی برک شائر کی مکمل ملکیت ہیں-
امریکی سٹاک ایکسچینج میں ایک کہاوت مشہور ھے کہ اگر کامیابی کا مزہ چکھنا ہے ہو برکشائر میں سرمایہ کار ی کر لو-
برک شائر سرمایہ کاری کی ویلیو انویسٹنگ کی حکمت عملی اپناتی ہے- ان اسٹاکس کو خریدتی ہے جن کی قدر کم ہے لیکن مستقبل میں اوپر جانے کے امکانات موجود ہوں- وہ اپنے سٹاک کو tweak کرتے ہیں- یعنی حالات کے مطابق اپنے پورٹ فولیو میں ردّوبدل کرتے رہتے ہیں –
وارن بوفے کی کمپنی برکشائرنے اپنا 200 ارب ڈالر صرف پانچ کمپنیوں ایپل، بینک آف امریکہ، امریکن ایکسپریس، کوکا کولا اور چیوران کارپوریشن میں لگا رکھے ہیں-
برک شائر ہیتھ وے نے ایپل میں اپنے حصص کو آدھا کر دیا ہے۔ ایپل میں برکشائر کے سٹاک جو 175.3 بلین ڈالر تھے اب کم ہو کر 84.2 بلین ڈالر پر آ گئے ہیں-
اب ایپل میں 400 ملین شئیرز جن کی مالیت 90.4 بلیں ڈالر اور کوکا کولا میں بھی 400 ملین شیئرز ، جن کی مالیٹ 27.7 بلین ڈالرز رہ گئے ہیں-
اسی طرح 18.5 ارب ڈالر چیوران کارپوریشن سے نکال کر بیچ دیئے ہیں- اب چیوران میں برک شیئر کے اثانے 6.63% سے کم ہو کر 3.8% رھ گئے ہیں-
اسی طرح کیپیٹل ون فائننشل، ٹی- موبائل یو ایس، لوزیانہ پیسیفک کارپوریشن، لبرٹی میڈیا کارپوریشن ، فلور اینڈ ڈیکور ھولڈنگ سے نکال کر آکسیڈنل پیٹرولیم، چھب لیمیٹڈ، لیبرٹی سیریس ایکس ایمسیریز c اور a، میں ڈالے ہیں- برکشائر نے الٹا بیوٹی (ULTA) اور ایرو اسپیس فرم Heico Corp. (HEI) کے حصص خرید لئے ہیں- الٹا بیوٹی اسٹاک میں 10% اضافہ ہوا-
مارکیٹ کی توقع کے برخلاف برک شائر ہیتھ وے کی پہلی سہ ماہی کی فی حصص آمدنی 41% شرح کے ساتھ $5.19 ہوگئی-
کمپنی کا آپریٹنگ منافع بھی 39 فیصد اضافے کے ساتھ 11.222 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
وارن بوفٹ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کی کارکردگی کی صحیح عکاسی حاصل کرنے کے لیے آپریٹنگ کمائی پر توجہ دینی چاہیے۔ کسی خاص سہ ماہی میں اسٹاک کے فوائد اور نقصانات "عام طور پر بے معنی” ہوتے ہیں۔ وہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں۔
حالیہ سہ ماہی میں برکشائر کا کیش کا ڈھیر ریکارڈ سطح پر بڑھ کر 188.99 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ پچھلی سہ ماہی کے 167.6 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
کیش کی اتنی بڑی فراہمی مشکل وقت میں وارن بفیٹ کے اسٹاک کی حفاظت کی ضمانت ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جب مطلوبہ کاروبار خریداری کے لیے دستیاب ہو گا تو برکشائر ہیتھ وے اسے فوری خریدنے کی پوزیشن میں ہو گی- اتنے بڑے کیش کی دستیابی ہی مختلف افواہوں کی وجہ بن رہی ھے-