بھاگتا صرف  یوسین بولٹ تھا، باقی اس کے پیچھے پیچھے آتے تھے- 

آٹھ سال تک ،سو میٹر اور دو سو میٹر  دوڑ کے ٹریک پر  حکمرانی کرنے والے یوسین بولٹ کا آج بھی کوئی ثانی نہیں- وہ اتھلیٹکس کی دنیا کا واحد کھلاڑی ہے جو  دائیں بائیں دیکھ کر مدّ مقابل کھلاڑیوں  کی سپیڈ کو کنٹرول کرتا تھا-

بولٹ کہتا ھے کہ صرف 9 سیکنڈ بھاگنے کے لئے 4 سال محنت کرتا تھا-

Jason Bourse ھالی ووڈ فلموں کی سیریز میں  ھیرو نے  پردہ سکرین پر اپنی سپرپیسی ثابت کی،  لیکن یوسین بولٹ نے حقیقت  میں اتھلیٹکس کی دنیا میں اپنی سپر میسی قائم رکھی-  6 فٹ 5 انچ کے درازقد بولٹ نے

2008, 2012,  

 اور 2016 میں لگاتار سو میٹر، دو سو میٹر اور چار سو میٹر ریلے ریس میں 8 گولڈ جیت کر دنیا کو وتیرہ حیرت میں ڈال دیا- 

جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ انسانی تاریخ کا تیز ترین اتھلیٹ ھے- 2011 میں بکجیئم کے سائنسدانوں نے بولٹ کی رفتار  ماپنے کا فیصلہ کیا- تحقیق میں سامنے آیا کہ بولٹ جب سو میٹر دوڑ میں اپنے 67 میٹر ہر ہوتا ھے تو اس کی رفتار 43.99 کلومیٹر ہوتی ہے- 

یوسین بولٹ کا سو میٹر دوڑ کا 9.58 سیکنڈ کا ریکارڈ آج بھی برقرار ھے- 

نوجوانی میں بولٹ کرکٹ اور فٹبال کھیلتے تھے- پھر وہ اتھلیٹکس میں آ گئے- یوسین بولٹ دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں – ہمیشہ خوشگوار موڈ ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا جسے عوام میں بہت پزیرائی ملی-