Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

خواتین یا بچوں کے مقابلے میں مرد کووڈ کو زیادہ پھیلاتے ہیں، تحقیق

ایسے مقامات جہاں زیادہ شور ہوتا ہے، وہاں کووڈ 19 پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، رپورٹ

امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ خواتین یا بچوں کے مقابلے میں مرد کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو زیادہ پھیلاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے ا?ئی۔کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کی اس تحقیق کا اصل مقصد پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کو دیکھنا تھا۔ مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ خواتین یا بچوں کے مقابلے میں مرد کورونا کے وائرل ذرات کو زیادہ پھیلاتے ہیں۔تحقیق میں 75 سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیاتھا جن کو ایک زیادہ تر ایک چیمبر میں رکھا گیا تاکہ ہوا میں ذرات کے پھیلاﺅ کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔رضاکاروں کی عمریں مختلف تھیں اور ان میں سے کچھ کو کئی بار گانے جیسے ہیپی برتھ ڈے گانے کا کہا گیا، دیگر کو سازوں پر گانوں کو پرفارم کرنے کا کہا گیا۔محققین نے بتایا کہ یقینا بات کرنے کے مقابلے میں گانے سے زیادہ وائرل ذرات پھیلتے ہیں۔محققین کے مطابق ایسے مقامات جہاں زیادہ شور ہوتا ہے، وہاں کووڈ 19 پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ایسے مقامات جیسے کھیلوں کے اسٹیڈیم اور کنسرٹ وینیو میں وائرل ذرات بہت زیادہ مقدار میں پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔اب تحقیقی ٹیم نے تحقیق کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ کونسے ساز کووڈ 19 کو زیادہ پھیلا سکتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج سے اس بات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے کہ چار دیواری والے مقامات میں ہوا کی مناسب نکاسی ضروری ہے۔اس تحقیق کو انوائرمنٹل سائنس ایند ٹیکنالوجی لیٹرز میں شائع کیا گیا اور محققین مزید تحقیقی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

You might also like