وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

کچھ سمجھ نہیں آئی ، یہ ھوا کیا

رات تین بجکر چھبیس منٹ پر راجہ بشارت 311 میں سے 284 (دو سو چوراسی) پولنگ اسٹیشنوں کے نتیائج میں 45780 (پنتالیس ھزار سات سو اسی ) ووٹوں سے جیت رھا تھا-
صبح نو بجے باقی 27 ( ستائیس) پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آئے تو یہ بندہ پھڑک کے ھار گیا-
اسی طرح سیالکوٹ میں – سحری چار بجے تک ریحانہ ڈار کی پچاس ھزار ووٹوں کو برتری تھی- لیکن صبح ھوتے ہی خواجہ آصف جیت گئے-
پاکستان کے بہت معتبر اور سینئر صحافی کامران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ
‏” صبح 5 بجے جب میں سونے جارہا تھا تو ن لیگ کہیں دور دور نظر نہیں آرہی تھی تمام ٹی وی اسکرینز پر اوپر سے نیچے تک آزاد کا سفید رنگ ہی نظر آرہا تھا ہاں سرکاری ن لیگی افراتفری عروج پر تھی موبائیل فون سروسز پورے ملک میں بند تھیں چیف الیکشن کمشنر تقریبا رات 11 بجے اپنے دفتر سے اٹھ کر کہیں جانے کے بعد صبح 2 بجے عقبی دروازے سے اپنے دفتر میں واپس لوٹ چکے تھے تمام پولنگ اسٹیشنز میڈیا سے پاک کردئے گئے تھے پھر صبح تین بجے کے آس پاس الیکشن کمیشن نے کے پی کی تین صوبائی اسمبلی نشستوں پر نتائج دئے بھائیوں بہنوں دوستوں صبح پانچ بجے کے بعد کایہ پلٹنا شروع ہوگئی الیکشن نتآئج دکھا رہے ہیں جیسے جیسے فروری 9 کے سورج روشنی پھیلتی گئی ن لیگی کامیابی کے آثار بھی پھیلنا شروع ہوچکے ہیں کیا کہہ سکتے ہیں کہ اب بس رہے نام اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا”-
یاسمین راشد بھی لاھور کے حلقے میں واضح برتری سے جیت رھی تھیں لیکن پھر سحری کے بعد یاسمین راشد کے مد مقابل میاں نواز شریف جیت گئے-
عاصمہ شیرازی انتہائی معتبر صحافی ، نے ٹویٹ کیا کہ یہ چُنتخابات” اور "مبینہ انتخابات” ہیں۔ جس طرح آدھی رات کو "ن لیگ انقلاب” برپا ہوا اس سے پورے سسٹم پر سوال اٹھ گیا ہے، ووٹ کو عزت دو کہنے والے اگر ووٹ کی عزت اس طرح پامال کریں گے تو نظام نہیں چلے گا۔ اسٹوڈیوز میں بیٹھے تجزیہ کاروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود ڈرائنگ روم سے کب نکلے۔”
مصطفی نواز کھو کھر جو خود بھی اس الیکشن میں امیدوار تھے نے نتائج کے بعد رات گئے ٹویٹ کیا کہ ” مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے۔ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔ اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کئیے جا رہے۔ یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے”-
طلعت حسین صحافت کا انتہائی معتبر نام ان نے اپنی 8 فروری کی ٹویٹ میں نواز شریف کی وکٹری تقریرپر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی ” کتنا مضحکہ خیز ھے فتح کا جشن منانا جبکہ کہ کچھ فتح ہی نہیں کیا”-
سرل المیدہ، معروف صحافی لکھتے ہیں ” اگلی حکومت، آنے سے پہلے ہی مردہ ہے”-
فیاض راجہ ، اسلام آباد کے ایک صحافی نے ٹویٹ کی کہ ” فارم 45 کی تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی میں PTI نے 179 نشستیں حاصل کیں

‏پنجاب 141 میں سے 106
‏سندھ 61 میں سے 24
‏خیبر پختونخوا 44 میں سے 42
‏بلوچستان 16 میں سے 4
‏اسلام آباد 3 میں سے 3
‏کل نشستیں 179″-
ملک اس وقت سراسیمگی اور اضطراب کی حالت میں ہے- یہ کیوں ، کیسے ھوا ، سب ششدر ہیں- اس سے مضحکہ خیز الیکشن کا نتیجہ نہیں ھو سکتا-

You might also like