مہنگائی میں کمی

راولپنڈی ( رپورٹ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں شماریات بیورو کی طرف سے مہنگائی پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے لیکن مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29.2 فیصد ہو گئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے کم ہے جس کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے