وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

شادی پر میڈیا کی توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی، شعیب ملک

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ شادی کے موقع پر تمام توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی زندگی، اہلیہ ، بیٹے اور کرکٹ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خواہش ہے کہ بیٹا حافظ قرآن ہو اور ہر ایک کی عزت کرنے والا ہو، اس کے علاوہ اذہان مرزا ملک کی اپنی مرضی ہے زندگی میں جوبننا چاہے بنے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کبھی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے تصور بھی نہیں کر سکتے۔دوران پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کے سپر اسٹار اور ثانیہ مرزا بھارت کی بہت بڑی اسٹار ہیں۔ شادی کے موقع پر میڈیا کی جانب سے ملنے والی شہرت یا لائم لائٹ کس کی وجہ سے تھی؟سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ شادی کے موقع پر میڈیا کی جانب سے جو بھی لائم لائٹ ملی وہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ہی ملی۔انہوں نے پاکستانی مردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی کسی ایسے انسان کو عزت مل جائے جسے آپ پسند نہیں کرتے تو کم از کم خوش ہونے کا دکھاوا ضرور کریں اور جب کبھی آپ کے چاہنے والے کو کامیابی ملے تو پھر خوشی سے آپ کے پیر زمین پر ٹکنے ہی نہیں چاہیے پھر چاہے وہ شخص کوئی بھی ہو، آپ کی بہن، بیوی ، ماں یا پھر ساس ہی کیوں نہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے رشتے میں مرد کا بالاتر نہیں بلکہ دونوں کو برابر ہونا چاہیے۔

ShoaibMalik

SaniaMirza

You might also like