وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

پاکستان – قطر آئی ٹی کانفرنس، قطرمیں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی

پاک قطر دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پرمثبت پیش رفت، پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں کی بھی شرکت،،

قطرمیں ہونے والی آئی ٹی کانفرنس کے دوران پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی کے بعد پاک قطر دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پرمثبت پیش رفت ہوئی ہے ، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں وفد کی دوحہ میں منعقدہ پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی ، وفد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندگان شامل تھے، پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں نے بھی شرکت کی ، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور قطر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے مابین تعلقات کا فروغ ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور قطر کی کمپنیاں سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں اشتراک کریں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس،سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں مشترکہ و محفوظ پلیٹ فارم تیار کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ 30 ہزار آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے بھرپورکردارادا کررہی ہیں، سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس تیار ہورہے، عالمی معیار کی تربیت فراہمی کیلئے اقدامات کررہے، پاکستان کے آئی ٹی ہنر مند اور کمپنیاں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہیں ،،

You might also like