پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

آرمی چیف کا 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء منانے کا اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی۔تقریب میں آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شاندار خدمات پر افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت جبکہ دو جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی فرض شناسی، عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایۂ افتخار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا۔

GeneralAsimMunir

ArmyChief

ISPR

PakistanArmy

You might also like