Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

عمران خان کے بیٹے کو عرب شہزادی کی شادی کی پیشکش؟حقیقت جانئے 

وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان کی تصویر کے ساتھ ایک لڑکی کی تصویر کو جوڑ کر شیئر کیا جانے لگا اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ دبئی کی شہزادی ماہراہے اور انہوں نے سلیمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔سینئر صحافی منصور علی خان نے اس نیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ تصویر دراصل ایک پاکستانی ٹک ٹاکر کی ہے ، اسے پی ٹی آئی کے کئی وٹس ایپ گروپس میں بھی شیئر کیا جارہاہے اور اس قسم کے فضول پراپیگنڈے سے ہمارے نوجوان بہت جلدی متاثر ہو جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر دیا گیا کیپشن دلچسپی سے خالی نہیں جس میں ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا گیا کہ ”دبئی کی شہزادی نے عمران خان کے بیٹے سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی، بدلے میں عمران خان کے بیٹے نے جہیز کے طور پر پاکستان کے لئے 20 سال کیلئے فری تیل مانگ لیا،لڑکی کے باپ نے سوچنے کے لئے 3ماہ کا وقت مانگا ہے۔“اس کیپشن پر صحافی منصور علی خان کا تجزیہ نہایت ہی مضحکہ خیز تھا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ ”ٹوٹی پر شیخ بیٹھاہے جس نے بیٹی دینی ہے اور کہی جارہاہے کہ تیل لیتے جاﺅ، پاکستان کیلئے تیل دے دینا ہے اس نے “۔اس سے سارے پراپیگنڈے کا آغاز بھارتی میڈیا چینل ” اے این این نیوز“ کی ایک رپورٹ سے ہوا جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس میں شادی کی پیشکش کا دعویٰ کیا جارہاہے تاہم حقیقی طور پر عمران خان کی فیملی ، گولڈ سمتھ فیملی اور دبئی کے حکمران خاندان کی جانب سے ایسے کسی بھی دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے نہ ہی تحریک انصاف کی جانب سے اس پر کوئی موقف جاری کیا گیاہے اور ذرائع کا کہناہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان بھی ابھی ایسا کوئی رابطہ نہیں ہواہے ۔جس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ دراصل ایک پراپیگنڈہ ہی ہے جو حقیقت سے خالی ہے ۔

You might also like