‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کراچی ٹیسٹ : تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے، جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے گزشتہ شام کے 165 رنز کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 183 پر ڈیون کونوے 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ انہیں نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹام لیتھم سنچری بنانے کے بعد 231 کے مجموعے پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ کریز کے ایک جانب کین ولیمسن پاکستانی بولرز کے لیے کڑا امتحان بن گئے جنہوں نے ہینری نکلس، ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کے ساتھ مل کر پارٹنرشپس لگاتے ہوئے نہ صرف خسارہ ختم کیا بلکہ 2 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہینری نکلس نے 22، ڈیرل مچل 42 اور ٹام بلنڈیل نے 47 رنز بنائے۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے، جہاں کین ولیمسن اور اش سوڈھی اگلے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like