Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

علیحدگی نجی معاملہ، اس سے متعلق سوال نہ پوچھیں، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے ایک بار پھر اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق پھیلی افواہوں پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک نے یوٹیوب پر ’کرکٹ پاکستان‘ کے لیے انٹرویو دیا۔ اس دوران انہوں نے کپتان بابر اعظم، ٹیم میں اپنی سلیکشن اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بات کی۔شو کے دوران میزبان کا پوچھنا تھا کہ آپ اور ثانیہ مرزا میں میں علیحدگی سے متعلق بہت سی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس سوال کا مختصر سا صرف ہاں یا ناں میں جواب دے دیں۔شعیب ملک کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، اسے متعلق میں اور نہ میری اہلیہ اس معاملے کا جواب دے رہے ہیں، اس کے لیے معذرت، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ علیحدگی سے متعلق سوالوں کو آپ ہم سے دور ہی رکھیں، اس سوال کو چھوڑ ہی دیں۔میزبان کی جانب سے مزید سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اگر ٹی وی سے اداکاری کی کوئی آفر آتی ہے تو میں ناں نہیں کروں گا، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آنے والی زندگی میں، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔

You might also like