‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

فیفا ورلڈ کپ کل (اتوار سے) قطر میں شروع ہو گا

ورلڈ کپ کا پہلا میچ قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا

کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ کل (اتوار سے) قطر میں شروع ہو گا ۔ یہ عرب سرزمین پر ہونے والے پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2022کا میلہ سجنے کو ہے ۔قطر میں شائقین نے ڈیرے جمالئے ۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے ٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج( اتوار کو) قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں کل32ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میںتقسیم کیا گیا ۔ گروپ اے میں قطر،ایکواڈور،سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز موجود ہیں ۔ارجنٹائن،سعودی عرب،میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں۔ گروپ ڈی فرانس،آسٹریلیا،ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔گروپ ای میں  سپین،کوستا ریکا،جرمنی اورجاپان کو شامل کیا گیا ہے۔گروپ ایف میں بیلجیئم،کینیڈا،مراکش اور کروشیا موجود ہیں۔گروپ جی  برازیل، سربیا،سوئٹزرلینڈ اور کیمرون  کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال،گھانا،یوراگوئے اور جنوبی کوریاگروپ ایچ کا حصہ ہیں۔12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے  20نومبر سے 18دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کے 64میچز قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔ فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئے قطر اب تک 200ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔

You might also like