پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

مسلمانوں کیلئے پہلی اسمارٹ جائے نماز، مؤجد نے گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )دنیا کی پہلی اسمارٹ جائے نماز ایجاد کرنے والے موجد عبدالرحمٰن صالح خامس نے جنیوا میں منعقدہ 48 ویں بین الاقوامی ایجادات کی نمائش میں گولڈ میڈل (سونے کا تمغہ) بھی جیتا ہے۔خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے مؤجد عبدالرحمٰن صالح خامس نے اپنی ایجاد کردہ جائے نماز کو سجدہ کا نام دیا ہے جو نو مسلموں کو نماز سیکھنے اور پڑھنے میں مدد بھی فراہم کرے گی۔مسلمانوں کے لیے ایجاد کی جانے والی جائے نماز جدید ٹیکنالوجی آراستہ ایک قالین ہے جو نماز پڑھنے کے طریقے کے علاوہ دیگر اسلامی عبادات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق اسمارٹ جائے نماز کے مؤجد کی ویب سائٹ کے مطابق جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین، اسپیکرز نصب ہیں،جو نماز سیکھنے والوں کو انگریزی اور عربی زبانوں میں 25 سے زائد مختلف طریقوں سے نماز پڑھنا سکھائے گی۔اسمارٹ جائے نماز کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن کنیکٹ کرکے نماز سیکھنے والے مسلمان مخصوص عبادت اور اسکرین پر قرآنی آیات پڑھ کر نماز سیکھ بھی سکتے ہیں۔ یہ جائے نماز ان لوگوں کے لیے بھی معاون و مددگار ہے جو بغیر کسی پریشانی کے صحیح طریقے سے نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیںاسمارٹ جائے نماز کے استعمال کرنے سے اسکرین پر نماز پڑھنے کی تمام تر ہدایات سامنے آجائیں گی جو شریعت کی روشنی میں نماز کا درس دے گی۔اسمارٹ جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے جو مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے دوران قرآن پاک پڑھنے اور حفظ کرنے میں مدد دے گی، اسمارٹ جائے نماز میں بہت سے آپشنز ہیں، نمازی اسے اپنے مطابق کنٹرول کرسکتا ہے، قرآن پاک کی آیات کا سائز اور تلاوت کے انداز آپ اپنے مطابق بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔مؤجد نے جائے نماز میں قرآنی آیات کا ترجمہ عربی کے علاوہ انگریزی اور لاطینی زبانوں میں پڑھنے کی بھی سہولت فراہم کی ہے جب کہ اس کو اپڈیٹ کرنے پر آپ مزید زبانوں میں بھی قرآنی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق یہ جائے نماز ایک پرسنل ٹرینر کے طور پر کام کرے گی جو نومسلمانوں کو دن میں پانچ مرتبہ نماز پڑھنے کے لیے دیگر اسلامی تعلیمات سے بھی آگاہی دے گی۔ قرآن پاک کی تلاوت کے دوران مسلمانوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی کہ وہ کوئی آیت بھول گئے ہیں یا وہ قرآن پاک کی تلاوت ٹھیک نہیں کر رہے ہیں۔ نو مسلم نماز کی صحیح ادائیگی کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات جان سکتے ہیں۔اس جائے نماز میں بچوں کے لیے آسان الفاظ میں نماز سیکھنے کی ہدایات بھی شامل ہیں، ہر نماز میں یہ بچوں کے لیے بھی ایک پرسنل ٹرینر کے طورپر کام کرےگی، رہنمائی فراہم کرے گی، رمضان المبارک میں تراویح پڑھنے کے دوران بہت کارآمد ثابت ہوگی کیونکہ اسکرین میں باآسانی قرآنی آیات کی تلاوت کرنا بھی ممکن ہو گا۔میڈیا کے مطابق اسمارٹ جائے نماز میں اسپیکر کے ذریعے تلاوت سن سکتے ہیں اور اسے حفظ بھی کرسکتے ہیں۔مؤجد عبدالرحمٰن صالح خامس کے مطابق جائے نماز کو ڈیزائن کرتے ہوئے انہوں نے تمام ضروری ہدایات پر عمل کرنے کو یقینی بنایا ہے، اس میں موجود تمام فیچرز اور ہدایات اسلامی تعلیمات و شرعی قوانین کے مطابق ہیں۔

You might also like