وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

افغانستان کے وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہوں پر طالبان حکومت کا موقف آگیا

کابل: طالبان حکومت نے کابینہ میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی،  وزیر اعظم ملا حسن اخوند کو تبدیل کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے ۔

انگریزی جریدے ” ایکسپریس ٹربیون”  کے مطابق ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا پرگردش کرتی یہ خبر کہ وزیر اعظم کو تبدیل کیا گیا ہے، جو بے بنیا د ہے ۔ یاد رہے کہ میڈیا پرخبرگردش کر رہی تھی کہ ملا حسن اخوند کو ہٹا کر ڈپٹی وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کو وزیر اعظم امارات اسلامیہ افغانستان لگا دیا گیا  ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ  چینی وزیر خارجہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاکے بعد اپنے پہلے دورے پرافغانستان پہنچ چکے ہیں ۔افغان طالبان کی حکومت کے بعد بیشتر ممالک نے دیکھو اور انتظار کرو کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ ”وانگ یی “ کے دورے سے مثبت پیغام جائے گا۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے دورے کا اعلان پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے ایک دن بعد کیا تھا،پاکستان نے موقف اپنایا تھا کہ انسانی ہمدردیوں کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کرنی چاہیے کیو نکہ وہاں بھوک اورخوراک کی قلت سے لوگ مر رہے ہیں۔

You might also like